پاکستانی شیعہ خبریں
بلوچستان : 23مئی کو شیعہ نسل کشی کے خلاف کوئٹہ میں کفن پوش ریلی نکالی جائے گی۔

شیعہ رہماؤں نے کہا کہ گورنر بلوچستان ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ، اور صوبائی کابینہ کی ا ب تک کسی خانوادے شہید سے تعزیت اور کسی بھی قسم کی معاونت نہ کرنا قابل مذمت ہے شیعہ رہنماؤں نے کہاکہ بلوچستا ن حکومت کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے کیونکہ بلوچستان حکومت تا حال ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور نہ ہی اب تک کسی دہشت گرد کو عملی طور پر گرفتار کرسکی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 23مئی کو ہونے والی کفن پوش ریلی عملی طور پر پرُ امن ہوگی اور لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کرکے اپنی وحدت کا ثبوت دیں۔
اجلاس کے آخر میں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا بلوچستان میںنیٹ ورک ختم کیا جائے اور مستونگ میں ہونے والی دہشت گردی کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کو تحفظ فراہم کیا جائے