آئی ایس او پاکستان کا مرکزی کنونشن 23،24،25 نومبر کو لاہور میں ہوگا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی کی سربراہی میں مرکزی دفتر میں مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کنونشن کی تاریخ اور مقام کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ تنظیم کا سالانہ کنونشن نومبر کے آخری ہفتے لاہور میں ہوگا۔ مجلس عاملہ کی کثرت رائے سے منتخب چئیرمین کنونشن جمیل طوری کا کہنا تھا کہ کنونشن کا آغاز 23 نومبر کو لاہور میں ہونا طے پایا ہے۔ تین روزہ کنونشن میں ملک بھر سے تعلیمی اداروں کے ہزاروں امامیہ طلبہ، علمائے کرام، وکلا حضرات، انجنئیرز، دانشور اور طلبا شریک ہونگے۔ کنونشن کے اہم پروگرامات میں تعلیمی سیمینار بعنوان ایجوکیشنل فیئر، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شب شہدا، محفل میلاد مصطفیۖ اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں۔ کنونشن کے حوالے سے جمیل طوری کے سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے جس نے کنونشن کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔