Uncategorized

کراچی، شیعہ انجینئر سید ممتاز حسین رضوی 23 جنوری سے تاحال لاپتہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی شہید ڈاکٹر سید محمد علی نقوی کے دست راست اور آئی ایس او کے سابق رکن مرکزی نظارت انجینئر سید ممتاز حسین رضوی 23 جنوری بروز منگل صبح سے لاپتہ کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انجینئر ممتاز حسین رضوی کے اہل خانہ نے ان کی بازیابی کیلئے کراچی کے سچل تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ اہل خانہ کیجانب سے ایس ایچ او سچل تھانہ کے نام جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق لاپتہ انجینئر ممتاز حسین رضوی گذشتہ 17، 18 سالوں سے کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، وہ گذشتہ کئی سالوں سے کمپیوٹر اور اس سے متعلق اشیاء کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہیں، جبکہ کراچی کی ایک مقامی نجی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔ اہل خانہ کی درخواست کے مطابق 23 جنوری 2018ء بروز منگل کی صبح حسب معمول اپنے کاروباری کاموں کے سلسلے میں گھر سے نکلے، لیکن واپس گھر نہیں آئے، انہیں کون کہاں لے گیا، تاحال اس حوالے سے کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے، جبکہ اہل خانہ نے تھانے، اسپتال، ایدھی سینٹر سمیت ہر جگہ انہیں تلاش کیا، لیکن ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ اہل خانہ کے مطابق انجینئر ممتاز حسین رضوی کا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اہلخانہ نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ، آئی جی سندھ، وزارت داخلہ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل کی ہے کہ انجینئر ممتاز حسین رضوی کو فوری بازیاب کرایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button