پاراچنار۔ 24گھنٹے بھی امن برقرار نہ رے سکا۔شیعہ ڈاکٹر اغوا
پارا چنار01نومبر2011:حکومت کی طرف سے ٹل روڈ کھلنے کےدعوے کے24گھنٹے کے اندر اندر ایک ڈاکٹر اغوا ہوگیا۔شیعت نیوز کے
نمائندے کے مطابق گذشتہ دن حکومت نے ٹل روڈ پارا چنار کو کھولنے اور تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر اسے کھول دیا گیا تھا۔ مگر ابھی24گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ حکومتی وعدے کی
قلعی کھل گئی اورپشاور سےپارا چنار جانے والے ایک ڈاکٹر سید جمال کوحیات آباد کے مقام سے اغوا کر لیا گیا۔ڈاکٹر سید جمال ٹیچنگ ہسپتال سے ریٹائرڈ کارڈیک فیزیشن ہیں۔اس اغواء سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہے یا انکو سپورٹ کر رہی ہے لہذا دونوں صورتوں میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت اس ملک کو چلانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ایسی صورت میں جب حکومت عیش و عشرت میں غرق ہوجائےاورانصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوجائے تو عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے خود میدانِ عمل میں آجانا چاہیے