پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ 24:سالہ شیعہ نوجوان حسیب عباس زیدی قانون نافذ کرنے والے ادروں کے ہاتھوں اغواہ
کوئٹہ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کوئٹہ کا رہائشی فعال شیعہ 24 سالہ نوجوان حسیب عباس زیدی ولد علی عباس زیدی جمعرات سے لاپتہ ہے ۔شیعہ نوجوان امام بارگاہ ناصر العزاکہ فعال کارکن ہیں۔وہ مذہبی سرگرمیوں میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا کرتے تھے ۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی حراست میں لیا گیا ہے ۔لیکن اس ضمن میں حسیب عباس کے رشتے داروں تک کو تاحال لاعلم رکھا گیا ہے