دنیا
غزہ پر صیہونی جارحیت میں مزید 24 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
شیعہ نیوز: غزہ شہر میں شیخ رضوان محلے میں 1 گھر پر اسرائیلی حملے میں 1 فلسطینی شہید اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران غزہ شہر پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 سے زائد ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہداء میں شاطئی کیمپ کے 20 فلسطینی بھی شامل ہیں، جو نماز کے دوران اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے حماس کے کمانڈروں کی موجودگی کو جواز بنا کر المواصی کیمپ پر بڑا حملہ کیا تھا اور سیف زون قرار دیئے گئے علاقے پر بم برسائے تھے، جس میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی سطح پر اس اسرائیلی حملے کی مذمت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب القسام بریگیڈ نے رفح میں اسرائیلی فوج پر حملے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔