
جہاد النکاح کیلئے جانے والی 24 پاکستانی داعشی دلہنیں افغانستان میں قید
یہ تمام خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ داعش میں شمولیت کی وجہ سے گرفتار ہیں۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان سے داعشی دہشتگردوں کی جنسی تسکین ( جہاد النکاح ) کیلئے جانے والی 24 داعشی دلہنوں کوانکے بچوں سمیت افغانستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں موجود پاکستانی قونصلر اقبال حسین نے دفتر وزارت خارجہ کوخط ارسال کیا ہے جس میں افغانستان میں قید کئے جانے والے پاکستانیوں کی پیٹیشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اقبال حسین کے مطابق پاکستانی ایمبیسی کی ٹیم نے کابل کے علاقے پل چرخی میں خواتین کی جیل کا دورہ کیاجہاں 24 پاکستانی خواتین اپنے 46 بچوں کے ساتھ قید تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ایم ڈبلیوایم کے قائدین کا معروف شیعہ سماجی رہنما صغیرعابدرضوی کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت
انہوں نے بتایا کہ یہ تمام خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ داعش میں شمولیت کی وجہ سے گرفتار ہیں۔
انہوں نے وزارت خارجہ سے درخواست کی کہ ان تمام قیدیوں کے نام، تفصیلات اور موبائل نمبرز ارسال کردئے گئے ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کے اہل خانہ کی تفصیلات جمع کی جائیں اور نادرا سے اس کی تصدیق کی جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان سے داعشی دہشتگردوں کی جنسی تسکین ( جہاد النکاح ) کیلئے وہابی دوشیزاؤں کے جانے کی تفصیلات سامنے آتی رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود تکفیری مدرسے کا پرنسپل مولوی عبدالعزیز ببانگ دہل مدرسے کی طالبات کو دوش مین شمولیت کیلیئے تیار کرتا اور شام و عراق بھیجتا رہا ہے تاہم اس کے خلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔