Uncategorized

جھنگ، ضلع بھر میں تعزیہ، علم اور ذولجناح کے چھوٹے بڑے 240 جلوس برآمد

شیعہ نیوز (جھنگ) عاشورہ محرم جھنگ میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں منایا گیا ضلع بھر میں تعزیہ، علم اور ذولجناح کے چھوٹے بڑے 240 جلوس برآمد، 150 سے زائد مجالس عزا کا انعقاد۔ نکالے گئے جلوسوں میں سے 105 لائسنسی اور 135 روائتی تھے۔ شہر میں تعزیہ کا مر کزی جلوس امام بار گاہ حسینیہ دربار گوہر شاہ سے بر آمد ہو ا اور روائتی راستوں سیشن چوک،فوارہ چوک،ریل بازار چوک،کٹرہ بیر والہ دھجی روڈ محلہ قاضیاں والاسے ہوتا ہوا شام کے وقت تعزیہ کے دیگر پانچ جلوسوں کے ہمراہ بلاق شاہ گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہو گیا اس دورا ن عزادار نواسہ رسول ﷺ اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرتے نوحہ خوانی،سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے اور نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔جھنگ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کئے گئے تھے ۔جلوسوں سے ملحقہ تمام راستوں کو آہنی بیرئرز اور خار دار تاروں سے بند کر کے پنجاب پولیس کے مسلح اہلکار تعینات کر دئیے گئے،پنجاب پولیس ،قومی رضا کار اور سول ڈیفنس کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ موجود رہی۔،جلوس کے راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب تھے ،سراغ رساں کتوں سے راستوں کی سکینگ کی جاتی رہی ،بم ڈسپوزل سکوارڈ کا عملہ بھی جلوس کے راستوں کی سکینگ کر تا رہا جلوس کے روٹس سے ملحقہ چھتوں پر سنائپر شوٹرز بھی تعینات کئے گئے اس کے علاوہ اہل تشیح فقہ کی تنظیمیں بھی سکیورٹی کی خدمات سر انجام دیتی رہیں۔ جبکہ پاک فوج کے جوان بھی ریزرو فورس کے طور پر موجود رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button