پاکستانی شیعہ خبریں
حکومت آرٹیکل 245 نافذ کرکے کراچی میں بے رحمانہ فوجی آپریشن کرے، علامہ امین شہیدی
شیعہ نیوز (کراچی) جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام کراچی اور سندھ میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد بعنوان Save Pakistan from Militancy آرٹس کونسل آف پاکستان میں کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پانچ لاکھ سے زائد طالبان دہشتگردوں کی موجودگی شہر کراچی اور سندھ کے عوام کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، لہذٰا شہر کراچی اور سندھ کے عوام کو امن و امان فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت آرٹیکل 245 نافذ کرکے کراچی سمیت سندھ بھر میں کالعدم دہشت گرد گروہوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ضرب عضب طرز پر بے رحمانہ فوجی آپریشن کرے، جو کہ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک جاری رہے۔