Uncategorized

لاہور میں ایرانی فلموں کا میلہ شروع، 25 اور 26 فروری کو رائل پام میں ایرانی فلمیں دکھائی جائیں گی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان کے ممتاز اینکر پرسن مبشر لقمان کی کوششیں رنگ لے آئیں، اب پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلمیں بھی لگیں گی۔ 25 اور 26 فروری سے رائل پام میں ایرانی فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوگا۔ خانہ فرہنگ ایران 25 فروری سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایرانی فلموں کا فیسٹیول منعقد کر رہے ہیں۔ جس کی پریس بریفنگ خانہ فرہنگ ایران میں ہوئی جس میں مبشر لقمان سمیت ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ آغا اکبر برخورداری، ایرانی فلم ڈائریکٹر شہریار بحرانی، حوزہ ہنری ایران کے ہیڈ آقائے سمنانی شریک ہوئے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی فلموں کے تبادلے سے پاکستانی سینما اور انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا اکبر برخورداری کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سینما سے بہترین تفریح اور ثقافت پھلے پھولے اور پاکستان میں ہماری فلموں کی نمائش خوش آئند ہے، جلد ہی ایران میں بھی پاکستانی فلمیں نمائش پذیر ہوں گی۔ معروف ایرانی فلم ہدایتکار شہریار بحرانی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آکر بے حد خوش ہوئے ہیں اور ان کی فلمیں فیسٹیول کا حصہ ہیں۔ رائل پام کنٹری کلب میں 2 روزہ ایرانی فلم فیسٹیول میں معروف فلم کنگ ڈم آف سلیمان، یہ حبہ قند، حوض نقاشی، بید مجنون پیش کی جائیں گی۔ ایران کی جانب سے پاکستان میں فلموں کی نمائش کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارتی فلمیں ہماری نسل کو گمراہ کر رہی ہیں جبکہ ہمیں ایسی فلموں کی ضرورت ہے جو تفریح کیساتھ اصلاح بھی فراہم کریں اور اس حوالے سے ایرانی فلموں سے اچھی کوئی اور فلم نہیں ہو سکتی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button