پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی میں القاعدہ کے 25 دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں القائدہ کے 25 کے قریب دہشتگرد موجودگی انکشاف ہوا ہے، حساس ادارے نے تمام دہشتگردوں سراغ لگا کر سیکیورٹی فورسز کو آگاہ کر دیا۔ کراچی میں القائدہ کے منظم نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 کے قریب دہشت گرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف ہیں۔ حساس ادارے نے تمام دہشتگردوں کا سراغ لگا کر سیکیورٹی فورسز کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے چند دہشت گردوں کے نام بھی حساس ادارے نے حاصل کر لیے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔