پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ قومی جرگہ کا اربعین حسینی (ع) کا مرکزی جلوس 25 صفر المظفر کو برآمد کرنیکا فیصلہ

شیعہ نیوز (کوہاٹ) قومی جرگہ نے کوہاٹ میں چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس 25 صفر المظفر کو برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ چکر کوٹ میں شیعہ، سنی اور حکومتی عمائدین پر مشتمل قومی جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقہ بنگش اور اورکزئی کے شیعہ عمائدین اور علمائے کرام نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ایک تحریری فیصلہ طے پایا، جس کے مطابق اہل تشیع، اہلسنت عمائدین اور حکومتی نمائندوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس 25 صفر المظفر کو برآمد کیا جائے گا، اس موقع پر جلوس کی سیکورٹی سمیت دیگر امور بھی طے پائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button