پاکستانی شیعہ خبریں
شیعہ اکثریت علاقے میں داعشی دہشت گردوں کا حملہ 25افراد شہید
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ہنگو: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دھماکے میں 25افراد کےشہیدہونے کی اطلاعات ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے کلایا بازار میں دھماکا ہوا۔ جس میں متعدد افراد شہید اور 20 افراد کے زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں 25 افرادشہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے اورشہادتوں میں اضافے کا امکان ہے۔دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق لوئر اورکزئی میں ہونے والے دھماکے میں 25 افرادشہیدہوئے ہیں۔