پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی این اے 252،253،257،پی ایس 117،102،126،127 پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔۔علامہ مختار امامی

mukhtar imamiکراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے ٹھپہ مافیا کی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیا جائے 

کراچی این اے 252،257،253،پی ایس 117،126،127 پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے ٹھپہ مافیا کی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ ان خیا لات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ مختار امامی نے کراچی و حدت ہاؤس میں خطاب کے دوران کیا اجلاس میں مجلس و حدت مسلمین کی صوبائی کابینہ کے رکن عبد اللہ مطہری سیکر ٹری جنرل کراچی علامہ صادق رضا تقوی ،علامہ محمد حسین کریمی،علامہ علی انور،علامہ دیدار علی جلبانی،علامہ علی انور ،ا صغر عباس زیدی،ڈاکٹر حسن جعفر،شاکر علی راؤ جانی ،آصف صفوی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شفاف انتخابات کے دعوئے دھرے رہ گئے اور اس بار کراچی سمیت پورے سندھ میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی جس کی بڑی وجہ پولنگ اسٹیشنس پر پولنگ عملے کانہ پہنچنا ، رات ہی رات میں لسٹوں کا غائب ہو جانا اورپولنگ اسٹیشنس پرمسلح دہشت گردوں کا قبضہ کرنا ہے ۔ ستم بالائے ستم کہ پہلے تو بصض حلقوں میں بدمعاشی ، دھونس اور دھاندلی کے سہارے انتخابی عمل پر اثر انداز ہو نے کی کوشش کی گئی اور رہی سہی کثر الیکشن کمیشن نے 3روز تک انتخابی نتائج روک کر اس میں من مانی تبدیلیا ں کر کے نکال دی ، کراچی ، اندرونِ سندھ اور پنجاب میں کھلی دھاندلی آزاد نگراں حکومت ، خودمختار الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کے منہ پر تماچہ ہے ، تمام ٹی وی چینلز ، سوشل میڈیا اور کراچی کے شہریوں سمیت پورا پاکستا ن انتخابی عمل میں دھاندلی اور مینڈیٹ کی پامالی پر نوحہ کناں ہے اور نگراں حکومت، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سب اچھا ہے کا راگ الاپ کر محب وطن پاکستانیوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ۔
ایسا محصوص ہو تا ہے کہ یہ سارا ڈرامہ پہلے سے طے شدہ تھا جسے عملی جامہ پہنانے کے لیئے انتخابات کا ڈھونگ رچایا گیا ، کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ ، سندھ میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں مسلم لیگ نواز نے عوامی حق رائے دہی کا جو مزاق اڑایا تاریخِ پاکستان میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔ اور افسو س ناک امر تو یہ ہے کہ ان تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما انتہائی بے غیرتی اور ڈھیٹائی کے ساتھ اپنے ان کرتوتوں پر پردے ڈال رہے ہیں جو انھوں نے 11مئی کو انجام دیئے ۔
علامہ امامی کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن ، سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان بھر کے جن حلقوں خصوصاً کراچی این اے 252،257،253،پی ایس 117،126،127میں پاک فوج کی زیر نگرانی جلد از جلد دوبارہ انتخابات منعقد کروائے جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button