دنیا

یورپی یونین کے 26 ارکان کا غزہ میں فوری طور پر عارضی جنگ بندی کا مطالبہ

شیعہ نیوز: ہنگری کے علاوہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک نے صیہونی حکومت کو رفح پر حملے کے بارے میں خبردار کیا اور غزہ میں فوری طور پر عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

یورپی یونین کے 26 ممالک نے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کو ایک آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے کی صورت میں 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سنگین صورت حال پیدا ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جنگی جرائم پر برازیل نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے برسلز میں یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل کہا: ’’رفح پر حملہ بالکل تباہ کن ہے اور ایسا کرنا سراسر غیر انسانی ہوگا۔‘‘

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button