دنیا

لبنان سے دو ہفتوں کے اندر مقبوضہ علاقوں پر 2600 راکٹ داغے گئے، صیہونی میڈیا

شیعہ نیوز: صیہونی میڈیا ذرائع نے تل ابیب کی جنگی اہداف کے حصول میں ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے تباہ کن حملوں اور مزاحمتی طاقت کا اعتراف کیا۔

المیادین نے بتایا ہے کہ صیہونی جنرل اسحاق برک نے اعتراف کیا کہ اسرائیل جنگ میں ابھی تک اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دفاع ایران کا قانونی حق ہے، جنگ کی حمایت نہیں کریں گے، ترکی

ادھر صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیل طویل عرصے تک جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

صہیونی چینل "Kaan” نے اطلاع دی ہے کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں پر 2600 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں اور حزب اللہ لبنان اب بھی اسرائیل پر حملہ کرنے کی بھرپور طاقت رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button