ملتان عاشقان ولایت کا شہر ہے، عوام 27 مئی کو اسکا ثبوت دینگےمجلس وحدت مسلمین پاکستان
جامعہ شہید مطہری ملتان کے سرپرست علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ضلعی مسئول نے کہا کہ اگر سپورٹس گرائونڈ میں کالعدم جماعتوں کے جلسے ہو سکتے ہیں تو ہمارے لیے مسائل کیوں پیدا کیے جا رہے ہیں۔
تقریب نیوز (تنا): جامعہ شہید مطہری ملتان کے سرپرست علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی جانب سے ملتان کے تنظیمی احباب کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی، ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی، ایسوسی ایشن آف مشتاقان نور کے رہنماء کاشف رضا اور عرفان چاون سمیت دیگر نے شرکت کی۔ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ۲۷ مئی کو سپورٹس گراؤنڈ میں ہزاروں مومنین جمع ہو کر ملک اور اسلام دشمن عناصر کو شکست دینگے۔
اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ تعاون کے حوالے سے سستی کر رہی ہے اگر سپورٹس گراؤنڈ میں کالعدم جماعتوں کے جلسے ہو سکتے ہیں، تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ، جماعتہ الدعوہ، جمیعت علمائے اسلام، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے جلسے منعقد ہو سکتے ہیں تو ہمارے جلسے کے بارے میں شکوک و شبہات کس لیے اور انتظامیہ کی جانب سے لمبی خاموشی کیوں؟