Uncategorized

قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی برسی 27 اگست کو منائی جائے گی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی 33 ویں برسی 27 اگست کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی۔ برسی کی مناسبت سے مختلف تقاریب ہوں گی اور قرآن خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی۔

زرائع کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام قائد مرحوم مفتی جعفر حسین کی 33ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر سکاؤٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔ امامیہ چیف سکاؤٹ تصور کربلائی نے لاہور میں سکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد مرحوم مفتی جعفر حسین کی ملک و قوم کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کی بینظیر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امسال بھی امامیہ سکاؤٹس ہفتہ (27اگست) کو ان کی برسی کے روز ان کے مزار پر حاضری و سلامی پیش کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ اس موقع پر سینئر و مرکزی رہنماء مفتی جعفر حسین کی خدمات پر خصوصی گفتگو کریں گے۔

تصور کربلائی کا کہنا تھا کہ مفتی جعفر حسین ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ جہد مسلسل اور ایک تحریک کا نام ہے، ان کے افکار و نظریات پر آج بھی ملت جعفریہ کاربند ہے، مفتی جعفر حسین نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آئی ایس او نے ہمیشہ محسنین ملت کے افکار و کردار کو زندہ رکھا ہے اور ان کی یاد آوری کیلئے ان کے ایام کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button