Uncategorized

پاراچنار اور کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے سانحات کیخلاف جمعہ 27 جنوری کو یوم احتجاج اور یوم سیاہ منایا جائیگا، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس مولانا محمد علی شر کی زیر صدارت لاڑکانہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم منور جعفری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاراچنار اور کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے سانحات کے خلاف جمعہ 27 جنوری کو یوم احتجاج اور یوم سیاہ منایا جائے گا۔ گذشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، دہشت گردوں کے ہاتھوں اب تک 80 ہزار پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں، مجلس وحدت مسلمین نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر دستور کے مطابق نامزد ضلعی کابینہ کی منظوری لی گئی اور ضلع نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button