Uncategorized

مظفرگڑھ، بشارت عظمیٰ کے عنوان سے اٹھارویں کانفرنس 27 اپریل کو منعقد ہوگی

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام عقیدہ توحید کے موضوع پر بشارت عظمی کانفرنس 27اپریل بروز جمعتہ المبارک جامعتہ المفید تلیری بائی پاس پر منعقد ہوگی جس میں علما، خطبا و ذاکرین اور بانیان مجالس شریک ہوں گے، رئیس الوفاق علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منقعد ہونیوالی کانفرنس سے علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی اور دیگر بزرگ علما، ذاکرین اور بانیان مجالس خطاب کریں گے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ منبر حسینی پر چند غیر ذمہ دارمقررین کی طرف سے خود ساختہ خرافات کے ذریعے تشیع کے عقائد کو مسخ کرکے پیش کرنے کی روش کو مسترد کرکے اس کے سدباب کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں گے تاکہ مکتب تشیع کے بنیادی عقائد واضح ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے بعد اب ضلعی سطح پر عقائد تشیع کے تحفظ کے حوالے سے کانفرنسیں جاری ہیں، اس کے بعد خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بشارت عظمی کانفرنسوں نے عقائد کے تحفظ کے حوالے سے مثبت کردار ادا کیا ہے جس میں علما، خطبا و ذاکرین اور بانیان مجالس نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button