Uncategorized

لاپتا افراد کیس، ہائی کورٹ نے 27جون تک رپورٹ طلب کرلی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت عدالت نے 27جون تک متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے،غلط بیانی پر عدالت پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کیا عدالت نے ڈی ایس پی خالد سے کہا کہ ہمیشہ عدالت میں آکر جھوٹ بولتے ہو، آئی جی سندھ کو بول کرتبادلہ کرادیتے ہیں، کہاں ہیں لاپتا افراد،پولیس افسران اب تک کیا کررہے ہیں؟بیشتر لاپتا افراد کے اہلخانہ بھی عدالت پیش نہیں ہوئے رینجرز کے وکیل نے بتایاکہ لاپتا افراد کے اہلخانہ کو طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں ہوسکتا ہے لاپتا افراد واپس آگئے ہوں۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے سیکڑوں شیعہ جوان ، علماء اورپروفیشنلز بھی لاپتہ ہیں، جنہیں انکے گھروں سے سادہ لباس میں ملبوس اہلکار اُٹھا لے گئے تھے جنکے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button