اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

27 فروری کے بعد اب 27 ستمبر ، ایک اور سرجیکل اسٹرائیک

یہ وقت اقوام متحدہ کی آزمائش کا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوایا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاونٹ سے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیے گئے تاریخی خطاب پر ردعمل دیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان نے 27 فروری کو بھارت پر سرجیکل اسٹرائیک کی تھی اور اب 27 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر پاکستان نے بھارت پر سرجیکل اسٹرائیک کر کے اسے سرپرائز دے دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے 74ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے تاریخی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر عالمی برادری کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لا الہ الا الله، مسلمان ایک اللہ پر ایمان رکھتے ہیں، مسلمان اپنے دفاع اور آزادی کیلئے آخری سانس تک لڑیں گے۔

وزیراعظم نے سوال کیا کہ کیا مسلمان کم تر مخلوق ہیں جو دنیا کو ان پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے؟ وزیر اعظم عمران خان نے مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا جاتا ہے اور پوری دنیا خاموش رہتی ہے، اگر لاکھوں یہودی اس طرح محصور ہوں تو کیا ہوگا؟ روہنگیا میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا، دنیا نے کیا رد عمل دیا؟ اگرخونریزی ہوئی تو مسلمانوں میں انتہا پسندی اسلام کی وجہ سے نہیں بلکہ انصاف نہ ملنے کی وجہ سے ہو گی۔

انہوں نے دنیا کو ایک ایک بار پھر خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری نے مداخلت نہیں کی تو دو جوہری ملک آمنے سامنے ہوں گے، اس صورتحال میں اقوام متحدہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اگر پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوتی ہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے، یہ وقت اقوام متحدہ کی آزمائش کا ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوایا جائے۔ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے 50 روز سے زائد جاری کرفیو اٹھائے، کیا اقوام متحدہ ایک ارب 20 کروڑ لوگوں کو خوش کرے گا یا عالمی انصاف کو مقدم رکھے گا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button