پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی 28 جون کو 1 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کریں گے

شیعہ نیوز (پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اسمبلی کے رکن آغا رضا نے اپنے صوبدیدی فنڈز سے طلباء و طالبات کیلئے ایک کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دینے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے 28 جون کو کوئٹہ کے یزدان ہائی سکول میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں طالبعلموں کو تعلیمی وظائف تقسیم کیے جائیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے مطابق، تقریباً 426 طلباء و طالبات میں اسکالر شپس دی جائیں گی۔ تعلیمی وظائف کا مقصد ضرورت مند طلبہ کی عملی معاونت کرنا ہے اور انہیں آگے بڑھنے کیلئے جستجو دلانا ہے۔ یاد رہے کہ آغا رضا اپنے فلاحی اور تعلیم دوست کاموں کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام میں بیحد مقبول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button