محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے صوبے میں انتہائی مطلوب 28 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے صوبے میں انتہائی مطلوب 28 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد عطاء الرحمن کے سر کی قیمت 2 کروڑ جبکہ فاروق بھٹی کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ فہرست ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں انتہائی مطلوب 28 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں کالعدم تکفیری جماعت کے 28 دہشتگردوں کے سر کی نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ فہرست میں شامل ملزم عطا الرحمان کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے، ملزم فاروق بھٹی کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے، محمد صابر عرف منا ببلو کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردوں سے متعلق معلومات قریبی تھانے میں دی جائیں۔ دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔