Uncategorized
28 صفر کے جلوس کیلئے غیرمعمولی حفاظتی انتظامات، فوج طلب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سرگودھا میں سیکورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظر 28 صفر کے جلوسوں کیلئے ضلع میں آرمی طلب کر لی گئی۔ ڈی پی او سجاد حسن منج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 28 صفر المظفر کے جلوس کے اوقات کی سختی سے پابندی کرائی جائیگی۔ انہوں نے اہل تشیع کی طرف سے ڈیوٹی دینے والے رضاکاروں کی لسٹیں پولیس کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاؤڈسپیکر کے غیر قانونی استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی پی او سرگودہا کا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم کی نسبت 28 صفر کے جلوسوں کو زیادہ سیکورٹی کی ضرورت ہے، انتشار اور مذہبی منافرت پھیلانے والے علمائے کرام کے ضلع میں داخلہ پر پابندی رہے گی، جبکہ ایسے علمائے کرام کی زبان بندی بھی کی گئی ہے