پاکستانی شیعہ خبریں

چارسدہ، سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 28 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شبقدر کے حساس علاقہ تھانہ سروکلے کی حدود میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کے دوران 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیاگیا۔ چارسدہ پولیس ترجمان کے مطابق شبقدر کے حساس ترین علاقہ تھانہ سرو کلے کی حدود میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔ جس میں لیڈی پولیس، سراغ رساں کتوں اور بی ڈی ایس کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر درجنوں مشتبہ مکانات کی تلاشی لی گئی، جہاں سے 28 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 6 ایس ایم جی بمع 13 میگزین، 6 پستول 30 بور بمع 11 میگزین اور 200 کارتوس 303 بور کے جوکہ ٹوٹل 740 کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے۔ گرفتار افراد کو تھانہ سرو کلے منتقل کیا گیا۔ جہاں انکے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button