Uncategorized

اوکاڑہ، نواحی چک 28 ٹو آر میں پولیس و حساس اداروں کی کارروائی، 6 تکفیری دہشتگرد جہنم واصل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 تکفیری دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیا ،جبکہ تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 2اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

زرائع کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اوکاڑہ کے نواحی چک 28 ٹو آر میں تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس اور حساس اداروں کی ٹیمیں کارروائی کے لئے نصف شب گاؤں پہنچیں اور مشکوک مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ مکان میں چھپے تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جس سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے،تکفیری دہشت گردوں کی مزاحمت پر سی ٹی ڈی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری منگوا لی گئی۔ کارروائی کے دوران مکان میں دھماکہ ہوا اور چھت گر گئی، فائرنگ کا تبادلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا، مکان سے فائرنگ رکنے پر ٹیم مکان میں داخل ہوئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 6 تکفیری دہشت گردوں کی لاشیں ملیں، بڑی تعداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button