Uncategorized

نماز عید کیلئے ملتان کی 283 مساجد حساس قرار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رسان ادارہ )  ملتان کی 1143 مساجد میں  283حساس قرار دے دی گئیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کر لیے گئے ہیں، سی پی او ملتان اظہر اکرم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مساجد کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، عید کے روز نماز عید کے دوران ڈیژنل ایس پیز اور سرکل ڈی ایس پیز کو ہدایت دی گئی ہے کی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں مساجد اور عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے ذمہ دار ہوں گے۔ اس ضمن میں اپنے ارد گرد مشکوک افراد اور لاورث اشیا پر کڑی نظر رکھیں گے۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مساجد، اور عبادت گاہوں کے منتظمین کی جانب سے کیے گئے انتظامات کی پڑتال کریں گے۔ مزید ممبران مسجد کمیٹی اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ولنٹیرز اور پی کیو آر ایسے لوگوں کی نقل حرکت پر نظر رکھیں گے جن کے چہرے شناخت نہ ہو سکیں اور نئے چہرے جو عبادت گاہوں کے قریب نظر آئیں۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں موجود نماز کے لیے آنے جانے والوں کے لیے ایک ہی راستہ بنوائیں گے۔ اگر کوئی بھی مشکوک نقل حرکت اپنے ارد گرد دیکھیں تو پولیس ہیلپ لائن پر فوری اطلاع کریں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button