مضامین

29 اگست : یوم شہادت " شہید آیت اللہ باقر الحکیم"

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ ) 29 اگست 2003 بروز جمعہ حرم امیر المومنین علیہ سلام میں دھماکہ ہوا جس میں عراق کے سب سے طاقتور شیعہ گروپ اعلی اسلامی انقلاب کونسل عراق کے سربراہ آیت اللہ باقر الحکیم شہید ہوگئے۔ آج شہید باقر الصدر کی 12 ویں برسی ہے۔

آیت اللہ باقر الحکیم کو عراق کے ظالم ڈکٹیٹر صدام حسین نے 70 کی دہائی میں جلا وطن کردیا تھا ، جسکے بعد وہ ایران تشریف لے گئے ، اس دوران ایران میں امام خمینی کی قیادت میں انقلاب اسلامی برپا ہوا ،اس انقلاب سے متاثر ہوکر آیت اللہ باقر الحکیم نے عراق میں انقلاب اسلامی برپا کرنے کے لئے کوشیش کو تیز کردیا اور اسی سلسلے میں ایک انقلاب اسلامی کونسل برائے عراق اور البدر بریگیڈ تشکیل دی جس میں تقریباً 10 سے 15 ہزار افراد شامل تھے۔

2003 میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمہ کے بعد آیت اللہ باقر الحکیم عراق تشریف لے کر آئے، جہاں جنوبی عراق کے مختلف شہروں ،دیہاتوں اور قصبوں سے لوگوں نے آیت اللہ باقر الحکیم کا پرجوش استقبال کیا۔

آیت اللہ باقر الحکیم کی مقبولیت نے دشمنوں کو پریشان کردیا تھا،کیونکہ آیت اللہ باقر الحکیم عراق میں مذہبی انتہاپسند ی سمیت عراق میں بیرونی مداخلت کے سخت مخالف تھے، اسی وجہ سے امریکا عراق میں آیت اللہ باقر الحکیم کی موجودگی کو اپنے لئے خطرہ سمجھنے لگا تھا۔

لہذا وہی ہوا جسکا اندشہ تھا، نجف اشرف میں حرم امیرالمومنین علیہ سلام میںنماز جمعہ کی امامت کے بعدواپسی پر آیت اللہ باقر الحکیم کی گاڑی میں نصب بم دھماکے میں شہید کردیئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button