Uncategorized

علامہ مفتی جعفر حسین کی برسی کی تقریب 29 اگست کو ہوگی، علامہ ساجد نقوی خصوصی شرکت کریں گے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے بانی قائد علامہ مفتی جعفر حسین رحمتہ اللہ علیہ کی 33 ویں برسی 29 اگست کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔

زرائع کے مطابق علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی برسی کی مناسبت سے مختلف تنظیمیں سیمینار اور کانفرنسوں کا اہتمام کریں گی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کربلا گامے شاہ میں تنظیم شیعہ شہریان کی طرف سے برسی کی مناسبت سے منعقد ہونیوالے پروگرام میں شریک ہوں گے اور شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری دیگر قائدین کے ہمراہ مفتی جعفر حسین کے مزار کربلا گامے شاہ پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مرحوم قائد ملت جعفریہ کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی جعفرحسین نے انتہائی سادہ زندگی گزاری، وہ برصغیر کے عظیم خطیب اور ادیب تھے، جنہوں نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے خطبات، خطوط اور اقوال پر مشتمل کتاب نہج البلاغہ اور چوتھے تاجدار امامت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی دعاوں کے مجموعہ صحیفہ کاملہ کا اردو ترجمہ، اور شہر ہ آفاق کتاب سیرت امیر المومنینؑ تصنیف کرکے مذہبی اور ادبی خدمت کی ہے جبکہ شیعہ حقوق کے تحفظ اور ضیا الحق کی مارشل لا کیخلاف جمہوری جدوجہد کے خدوخال پیش کرنا ان کی قومی خدمات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button