پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین کا 29جنوری کو کوئٹہ میں کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

logo mwmمجلس وحدت مسلمین نے بلوچستان میں امن وامان کی ابتر صورتحال پر 29 جنوری کو کوئٹہ میں کل جماعتی کانفرنس بلالی ہے۔ جس کو آل پارٹیز امن کانفرنس کا عنوان دیا گیا ہے۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ کانفرنس کے کوآرڈینیٹر و ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نےز کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور امید ہے کہ اس کانفرنس میں اچھی شرکت دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اس کے علاوہ بی این پی مینگل کے رہنما میر اکبر، جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء عبدالمتین اخونزادہ، جمعیت اہل حدیث کے رہنماء نجیب اللہ اور جمہوری وطن پارٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات میر عبدالرؤف نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تمام پارٹیز کا مشترکہ موقف حاصل کرنا اور دہشتگردی کیخلاف متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button