لاہور، خود کش دھماکے میں29بچوں سمیت 71 افراد شھید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )لاہور کےگلشن اقبال میں خود کش دھماکے کاایک اور زخمی بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد خودکش حملے میں شھید ہونے والے معصوم بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے، جبکہ خودکش حملے مین شھید ہونیوالے افراد کی کل تعداد 71 ہوگئی ہے۔ 50 شھداءکی شناخت ہوگئی۔
اسپتال ذرائع کےمطابق50 شھداء کی شناخت کےبعدان کے جسدِ خاکی ورثاکےحوالے کر دیئے گئے ۔جناح اسپتال میں 122 زخمی زیر علاج ۔18 کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دم توڑنے والا وحدت کالونی کا 6 سال کا بچہ محب سیر کیلئے گیا تھا ۔
لاہورکے گلشنِ اقبال پارک میں ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگرد کے خودکس حملے میںدو معصوم بچھوں کی شھادت کے بعد شھید ہونیوالوں کی تعداد 71ہوگئی ہے۔جناح اسپتال کے زرائع کا کہنا ہے کہ گلشنِ اقبال پارک خودکش حملہ کی شدید زخمی 7 سال کی لاوارث بچی زخموں کی تاب نا لاتے ہوگئے شھید گئی ۔ بچی شدید زخمی حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھی۔بچی کو گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔
اسپتال زرائع کے مطابق 50 شھداء کے جسدِ خاکی ان کے اہلِ خانہ کے حوالے دیئے گئے ہیں۔گلشنِ اقبالپارک خودکش حملے میں شھید ہونیوالوں میں سانگھڑ کے ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں شھید ہونیوالے سانگھڑکی کمسن ثمینہ کے والد فیض محمد ، کمسن بھائی شیراز اور ماموں شانی بھی شھید ہو گئے ہیں جبکہ خودکش دھماکے کے بعدسے ثمینہ کی ماں ابھی تک لاپتہ ہے،ثمینہ کے میزبان امجد ، اس کی بیوی زبیدہ اور بیٹی بھی شھید ہو گئی ہیں