پاکستانی شیعہ خبریں
پنجاب یونیورسٹی کا سانحہ افسوسناک، جمعیت کی جارحیت کیخلاف 3 دن سوگ کا اعلان کرتے ہیں، ناصر شیرازی

رہنماؤں نے کہا کہ جب طلبہ یوم حسین ع کے سلسلے میں ہونے والے سیمینار میں شرکت کے لئے پہنچے تو یزید کے فرزندوں نے امام حسین ع کی شان میں گستاخانہ نعرے لگانا شروع کر دیئے اور شیعہ طلبہ پر بے رحمانہ تشدد شروع کر دیا۔ جمعیت کے غنڈوں نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی، جمعیت، لیاقت بلوچ کا یہ مشترکہ فیصلہ ہے کہ وہ جامعہ پنجاب میں یوم حسین ع کی تقریب کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، یوں آتشی اسلحہ، ڈنڈوں اور پتھروں سے جمعیت کے غنڈوں نے درجنوں طلبا ء کو زخمی کر دیا جب کہ فائرنگ کر کے یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
سید ناصر شیرازی نے کہا کہ جماعتی غنڈوں کے حملے سے سابق مرکزی صدر عارف حسین قنبری سمیت بہت سے سینئر رہنما بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ دو طلبہ کی حالت تشویش ناک ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ غنڈہ گرد عناصر نے نہ صرف کیمیکل ڈیپارٹمنٹ بلکہ دیگر ڈیپارٹمنٹس سے بھی طلبہ کو کمروں نے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر نے کہا کہ جمعیت کے غنڈوں کا یہ حملہ اتحاد بین المسلمین پر حملہ ہے حالانکہ اس سے قبل جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر بات بھی ہوئی تھی اور انہوں نے جمعیت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا لیکن اس سارے عمل میں جہاں لیاقت بلوچ کا حقیقی چہرہ بھی بے نقاب ہو گیا ہے وہاں اسلام کے نام پر اسلام کا چہرہ داغدار کرنے والوں کی حقیقی شکل بھی سامنے آ گئی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان اس جارحیت کو ہر فورم پر اٹھائے گی۔ انہوں نے جمعیت کے غنڈوں کی جارحیت پر تین دن سوگ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اور نہ کسی ایک فرقہ کی ملکیت ہے، ہم کسی کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے اور آئندہ یوم امام حسین ع بھرپور طاقت کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔