پاکستانی شیعہ خبریں
ظفر حسین شاہ کے قاتل کالعدم لشکر جھنگوی/سپاہ صحابہ کے 3 دہشتگردوں کا پھانسی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سینٹرل جیل ون میں آج منسٹری آف ڈیفنس کے ڈائریکٹر ظفر حسین شاہ کے قتل میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی/سپاہ صحابہ تنظیم کے 3دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی ۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شاہدحنیف محمد،طلحہ حسین اورخلیل احمد کی پھانسی سے قبل شہر اور جیل کے اردگر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کرتے ہوئے فوج اور رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے گئے۔پھانسی کی نگرانی کیلئے روہڑی سے سول جج جیل پہنچے ،ورثا سے ملاقات،طبی معائنے سمیت دیگر ضروری کارروائی کے بعد تینوں مجرموں کو پھانسی گھاٹ لے جایا گیا