پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں زائرین کی بس پر فائرنگ سے 3 افراد شہید، متعدد زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں زائرین کی  بس پر فائرنگ سے 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شیعہ نیوز  کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے زائرین کی  بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی شہیداور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا شکار ہونے والی بس زائرین کی تھی جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button