پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد کے علاقے تیموریہ میں رینجرز نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر کالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے تیموریہ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز نے کافی دن تک تینوں افراد پر نظر رکھنے کے بعد انھیں گرفتار کیا، تینوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ رینجرز نے تینوں دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ تینوں دہشتگرد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب بھی تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button