پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ علماء کونسل پنجاب کا سانحہ خان پور کیخلاف احتجاج، 3 روزہ سوگ کا اعلان

shiitenews shia ulma cunsilراولپنڈی سے جاری احتجاجی بیان میں شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید عبدالجلیل نقوی نے رحیم یارخان کے علاقے خان پور میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے جلوس میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں اٹھارہ سے زیادہ عزاداروں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج

کیا ہے اور پورے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اپنے احتجاجی بیان میں علامہ سید عبدالجلیل نقوی نے کہا کہ رحیم یارخان جیسے حساس علاقے میں جلوس عزاء میں دھماکہ واضح کرتا ہے کہ علاقے میں لشکر جھنگوی اور اس قسم کے دوسرے دہشتگرد گروہوں کا کنٹرول موجود ہے جو حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے اور نہتے عزاداروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر چکے تھے۔ ہم نے حال ہی میں متعدد بار انتظامیہ اور خفیہ اداروں کو متوجہ کیا تھا کہ لشکر جھنگوی نئے سرے سے منظم ہو کر دہشتگردی کی بڑی اور گھناؤنی کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے، لیکن ذمہ دار اداروں اور حکمرانوں نے اس اہم ترین موضوع کی طرف توجہ نہیں دی، جس کا انجام سب نے دیکھ لیا۔

علامہ سید عبدالجلیل نقوی نے کہا حکمرانوں اور انتظامیہ نے بڑے شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات کی طرف توجہ دی، جو کہ ان کی ذمہ داری تھی لیکن چھوٹے شہروں بالخصوص ان علاقوں میں جہاں دہشتگرد گروہوں اور ان کے سرغنے لیڈروں کی آماجگاہیں ہیں وہاں سکیورٹی کی طرف خاص توجہ نہیں دی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردوں نے عزاداروں کو خون میں نہلا دیا۔ دوسری طرف جب واقعہ کے بعد متاثرین نے احتجاج کیا تو مقامی پولیس نے ان پر لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کی، جو انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ حکمران اور انتظامیہ دہشتگردوں کے ساتھ جرم میں شریک ہے۔

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے پرامن حالات کو فتنہ و فساد میں تبدیل کرنے والے عناصر بالخصوص لشکر جھنگوی اور اس کے سرپرستوں کے خلاف گرینڈ کارروائی کی جائے اور جنوبی پنجاب میں موجود ان کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرکے توڑنے اور جنوبی پنجاب کی پرامن سرزمین کو دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لیے آہنی اقدامات کئے جائیں اور سانحہ خان پور کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button