Uncategorized

3 سال میں گرفتار دہشتگردوں میں 1200 کا تعلق تکفیری دہشتگرد گروہوں سے ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ اختیارات ملنے سے کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے، لہٰذا شہر میں جاری آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔

زرائع کے مطابق کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں 2008ء سے 2013ء کے دوران روزانہ 10 افراد قتل ہوتے تھے، لیکن شہر میں آپریشن کے بعد سے یومیہ قتل و غارت کے واقعات اب اوسطاً 2 رہ گئے ہیں، 3 سال میں آپریشن کے دوران 6 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں سے 1200 تکفیری دہشتگرد تھے جن کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوںسے ہے، جبکہ مختلف جماعتوں کے عسکری ونگ کے 855 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ کراچی کو جرائم پیشہ افراد نے یرغمال بنا رکھا تھا، اختیارات ملنے سے شہر کے حالات میں بہتری آئی ہے، لہٰذا شہر میں جاری آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پیسہ حاصل کرکے کراچی میں قتل وغارت گری کی گئی، افغان خفیہ ایجنسی بھی کراچی کی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بہت دشمن ہیں، اور بھارتی ایجنسی’’را‘‘ سی پی کے خلاف متحرک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button