پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، امام بارگاہ سجادیہ کے باہر دہشتگردوں کا دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلِسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں نے امام بارگاہ کے باہر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق تکفیری دہشتگرد موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ ضیاالدین ہسپتال کے قریب امام بارگاہ سجادیہ کے باہر حملہ کیا گیا۔ دستی بم پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ضیا الدین ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ سید علی انور جعفری اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور معروف عالمِ دین علامہ مرزا یوسف حسین نے جائے وقوعہ کاہنگامی دورہ کیا اور اس موقع پر امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ کے ذمہ داران اور مقامی مومنین سے بات کرتے ہوئے علامہ سید علی انور جعفری اور علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں پورے پاکستان باالخصوص کراچی شہر میں دہشتگردانہ کاروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتی ہیں، لیکن ہماری قوم متحد ہے اور اپنے مشترکہ دشمن سے بھی خوب واقف ہے، علامہ سید علی انور جعفری نے ایس ایس پی سینٹرل سے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایام عزاء کے موقع پر اس حساس ترین علاقے میں موجود مرکزی امام بارگاہ پر منعقد ہونیوالی مجالس کے موقع پر مقامی تھانے کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات میں سست روی کا مظاہرہ کرنا اور امام بارگاہ کی انتظامیہ کیجانب سے مسلسل سیکیورٹی خدشات کے اظہار کے باوجود سیکیورٹی کے مناسب اقدامات نا کرنا دہشتگردوں کو سہولت دینے کے مترادف ہے،علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ ہم ہر طرح کی دہشتگردی کی مخالفت کرتے ہیں چاہے وہ عزاداران کے خلاف ہو یا کسی بھی مذہب یا قوم سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف ہے، علامہ نے ڈی جی رینجرز سندہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں اور عزاداروں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں اور غفلت برتنے والے پولیس افسران کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button