پاکستانی شیعہ خبریں
تربت، سکیورٹٰی فورسز کی کارروائی، 3 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر تربت کے علاقے سرین کہان میں کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم کے مدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کا اہم کمانڈر خلیل نادی سمیت تین تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم ہوگئے۔ جنکے قبضے سے خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں تکفیری دہشتگرد مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ، سکولز اور ایف سی پر حملوں میں ملوث تھے