پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، اسپیشل پولیس یونٹ کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں اسپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگرد گرفتارکرلئے۔ دہشتگرد کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کررہے تھے۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کارروائی دیر کالونی میں کی گئی جس دوران کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتارکیاگیا۔ جن کے قبضہ سے درجنوں پمفلٹ بھی برآمد ہوئے۔ دہشتگردوں کے نام رحیم اللہ، صبغت اور سجاد بتائے گئے ہیں۔ سجاد کا تعلق پشاور سے ہے جبکہ دیگر دو ملزمان افغان مہاجرین ہیں۔ تینوں ملزمان سے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button