پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدرسہ ابوبکر سمیت 3 تکفیری مدارس سیل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ملک بھر کی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ اور مشرقی بائی پاس میں واقع تین مدارس کو غیر قانونی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بند کردیا گیا۔ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کے ہمراہ سریاب روڈ پر واقعہ مدرسہ تعلیم القرآن، مدرسہ ابوبکر صدیق اور مدرسہ حسینیہ کو سیل کردیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق مذکورہ مدارس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جنہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت بند کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء سکیورٹی فورسز نے مذکورہ مدارس سے قاری سیف الرحمٰن، صورت شاہ، حبیب اللہ اور قاری ولی کو بھی گرفتار کرلیا، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے وزارت داخلہ بلوچستان کیمطابق صوبے میں اس وقت تین ہزار کے قریب مدارس رجسٹرڈ ہے، جبکہ غیر رجسٹرڈ مدارس کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button