مشرق وسطی

شام میں 3کیمیائی حملوں کو ناکام بنادیا گیا: روس

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) روس وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں 3کیمیائی حملوں کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا، روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3کیمیائی حملے اور ان حملوں کی ذمہ داری شامی افواج پر عائد کرنے کا فیصلہ بناتے ہوئے اس منصوبے پر عمل کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق دہشت گردتنظیمیں ایسا کرکے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شام پر حملے کرنے کا جواز پیش کررہی تھیں جیساکہ گزشتہ سال خان شیخوں کے علاقے میں ہوا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button