Uncategorized

کراچی، محمود آباد سے کالعدم دہشتگرد تنظیم کے 3 مالی سہولت کار گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے محمود آباد سے کالعدم دہشتگرد تنظیم کے تین فنانسرز کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق محمود آباد میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والا دہشتگرد بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان کراچی سے بھتہ اور چندے کی رقم جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے، جبکہ شمس الدین لال مسجد میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button