پشاور، تکفیری دہشتگرد نئے پاکستان کو تباہ کرنے کے درپے، 3 ایف سی اہلکار شھید
نئے پاکستان کے موجد عمران خان کی جانب سے اپنے نئے پاکستان کو محفوظ بنانے کےمسلسل بے عمل دعوے ہوتے رہتے ہیں،لیکن اسی نئے پاکستان میں موجود تکفیری دہشتگرد عمران خان کے نئے پاکستان کے خلاف اپنی عملی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔
زرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 3 اہلکار شھید ہو گئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز عباس مجید مروت کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ایف سی کی سنگل کیبن گاڑی کو پتنگ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوںنے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر شھید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شھید ہو گئے۔تکفیری دہشتگرد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تکفیری دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے عام عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہتا ہے۔