پشاور، تکفیری دہشتگردوں کاپولیس موبائل پر بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )خیبر پختونخوا کا صوبائی دارالحکومت پشاور تکفیری دہشتگردوں کے مسلسل اور تابڑتوڑ حملوں کے ذد میں ۔تکفیری دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر پر بم حملہ، پشاور پولیس کے 3 جوان شدید زخمی۔
زرائع کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوںکی جانب سے پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں پولیس کے 3 جوان شدیدی زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق مقامی تھانے کی موبائل تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے بم حملے کا نشانہ اس وقت بنی کہ جب پولیس کے اہلکار موبائل میں جائے وقوعہ سے گزر رہے تھے۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر کئے گئے بم حملے میں پولیس کے 3 جوان شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو ٹیموں نےفوری طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچا دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اسپتال زرائع کے مطابق بم حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئےسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔