Uncategorized

بہاولپور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) انسداد دہشت گردی فورس نے بہاولپور میں خفیہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں جاوید، مولوی آصف اور محمد طیب شامل ہیں جنہیں مخدوم پور گاؤں اوچ شریف ضلع بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے جو اوچ شریف میں مزار کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔ مذکورہ دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد اور 2 الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button