پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ : سریاب میں سرچ آپریشن،مقابلے میں کلعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ : ایف سی جوانوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد کوئٹہ میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی تیزکردی گئی ہے، سریاب میں سرچ آپریشن کے دوران حساس اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی گئی، کوئٹہ کے علاقے سریاب میں بادینی لنک کراس پر حساس اداروں اور ایف سی نوجوانوں نے سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشتگرد پولیس اور ایف سی کیخلاف ٹارگٹ کلرزکی معاونت کرتے تھے، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کاسلسلہ جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس میں چارجوان شہید ہوگئے جبکہ منگل کو ہزارگنجی اور سریاب روڈ پر چار پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button