پاکستانی شیعہ خبریں

پاک ایران بارڈر پر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 ایرانی سرحدی محافظ شھید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرحد کے قریب تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایران کے 4 سرحدی محافظ شھید ہوگئے۔

زرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ پاکستانی صوبے بلوچستان اور ایرانی کے صوبے سیستان کے درمیان سرحد کے قریب پیش آیا۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سرحدی محافظوں کی جوابی کارروائی میں متعدد تکفیری دہشتگرد بھی واصلِ جہنم ہوئے تاہم ان کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اسی علاقے میں ایرانی پولیس اور تکفیری دہشتگرد گروہ جیش العدل کے دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5 تکفیری دہشگرد جہنم واصل ہوئے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار شھیدہوگیا تھا۔

زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ جیش العدل گذشتہ کچھ سالوں سے سیستان اور بلوچستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں متعدد حملے کرچکاہے اور تہران کا کہنا ہے کہ مذکورہ تکفیری دہشتگرد گروہ ،عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button