Uncategorized

کراچی، گرفتار تکفیری دہشتگرد کا ایکسپریس نیوز کے 3 ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کے زیر حراست ٹارگٹ کلر نے مشترکہ تفتیشی ٹیم کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھی تکفیری دہشتگردوں کے ہمراہ 2014 میں ایکسپریس نیوز کے 3 ملازمین کو فرقہ واریت کی بنیاد پر ٹارگٹ کیا۔

زرائع کے مطابق کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کے ٹارگٹ کلر سرفراز نےجوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے دیئے گئے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 4 برسوں کے دوران فرقہ واریت کی بنیاد پر کئی افراد کو قتل کیا جس میں ایکسپریس نیوز کے 3 ملازمین بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق سرفراز نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2013 میں باپ بیٹے کو قتل کیا۔ 2014 میں اورنگی اقبال مارکیٹ کے علاقے میں غنی عرف گنجا ماما کو نشانہ بنایا ، اسی برس بورڈ آفس کے قریب ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ اور ادارے کے 3 ملازمین کو قتل کرنے میں بھی وہ ملوث رہا ہے اور اس میں اس کے دیگر 3 ساتھی دہشتگرد بھی ملوث تھے۔ نومبر 2014 میں دہشتگرد گروہ کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر اس نے ایک پولیس اہلکار کو قتل کیا جب کہ اکتوبر 2015 میں نارتھ ناظم آباد میں 2 پولیس اہلکاروں شاہ نواز اور اسلم کو بھی نے فائرنگ کرکے مارا ہے۔سرفراز نے کہا کہ اس نے یہ سارے قتل فرقہ واریت کی بنیاد پر کئے اور اس سلسلے میں اسے براہ راست اپنی تنظیم کی اعلیٰ قیادت سے ہدایات ملتی تھیں۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ 17 جنوری 2014 کو ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب 4 افراد نے ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ کرکے 3 کارکنوں وقاص،اشرف اورخالد کو شھید کردیا تھا۔ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ واقعے پر صوبائی حکومت نے انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button